نام : سنہری تفسیر
مؤلف : پروفیسر محمد اسماعیل بدایونی
سنِ اشاعت : 1444ھ—2023ء
زبان : اردو
ضخامت : 489,678 الفاظ
سافٹ ویئر میں شمولیت : ورژن 6.82
مختصر تعارف
یہ کتاب کہانی اور مکالمے کے انداز میں لکھی گئی ہے۔ ایک گھرانہ رمضان المبارک میں روزانہ گھر پر ”مجلسِ قرآن“ منعقد کرتا ہے جس میں بچے (سعد، سعید، سعدیہ، حبیبہ) اپنے والدین سے سوال کرتے ہیں اور جواب میں آیات کا مفہوم، واقعات اور ان سے ملنے والے سبق بیان ہوتے ہیں۔ ہر نشست کے شروع میں ان سوالات کی فہرست دی گئی ہے جن پر اس نشست میں بات ہوگی۔
انداز کے لحاظ سے یہ کتاب بچوں اور گھریلو مطالعہ کے لیے موزوں ہے۔ یہ آیت بہ آیت تفسیر نہیں؛ عبارت نشستوں کے لحاظ سے تقریباً 1,600 مقامات پر درج ہے۔
(یہ تعارف ادارہ نے سافٹ ویئر میں درج نام اور خود کتاب کے متن کو دیکھ کر مرتب کیا ہے۔)