قرآن و حدیثEasy Quran Wa Hadees

The books Introductions Quran

درس قرآن (ڈاکٹر میر انیس الدین)

نام : درسِ قرآن

مدرس : ڈاکٹر میر انیس الدین

سنِ اشاعت : 1445ھ—2024ء

زبان : اردو (جا بجا انگریزی الفاظ کے ساتھ)

ضخامت : 553,092 الفاظ

سافٹ ویئر میں شمولیت : ورژن 6.8

مختصر تعارف

یہ مسجد میں دیے گئے زبانی دروس کی تحریری صورت ہے، اس لیے انداز گفتگو کا ہے اور روزمرہ کی مثالوں اور انگریزی اصطلاحات سے بات سمجھائی گئی ہے۔ مدرس نے پہلے ہی درس میں اپنا طریقہ بیان کیا ہے : قرآن کو پہلے خود قرآن سے سمجھا جائے، پھر حدیث سے، پھر علماء کی تفاسیر سے، اور جن آیات کا تعلق کائنات کے حقائق سے ہے انہیں موجودہ سائنسی معلومات کی روشنی میں دیکھا جائے۔

درس میں آیت کا اردو ترجمہ دے کر اس کی وضاحت کی گئی ہے، الفاظ کے مادے بتائے گئے ہیں، قرآنی حوالے سورت اور آیت نمبر کے ساتھ اور احادیث کتاب کے نام کے ساتھ دی گئی ہیں۔

(یہ تعارف ادارہ نے فہرستِ کتب اور خود دروس کے متن کو دیکھ کر مرتب کیا ہے۔)