قرآن و حدیثEasy Quran Wa Hadees

The books Introductions Quran

ترجمہ و تفسیر محاسن القرآن

نام : ترجمہ و تفسیر محاسن القرآن

مترجم و مفسر : مفتی غلام الرحمن

سنِ اشاعت : 1440ھ—2019ء

زبان : اردو

ضخامت : ترجمہ 173,102 الفاظ، تفسیر 728,091 الفاظ

سافٹ ویئر میں شمولیت : ورژن 6.7

مختصر تعارف

تفسیر میں ہر سورت سے پہلے اس کا مفصل تعارف ہے: سورت کی جامعیت، مصحف میں اس کا مقام، فضائل، آیات کی تعداد، مکی یا مدنی ہونا اور اس کے نام۔ علومِ قرآن کی اصطلاحات (جیسے ترتیبِ نزولی اور ترتیبِ مصحف، سورت اور آیت کی تعریف) آسان اردو میں سمجھائی گئی ہیں۔ پھر آیات کے مجموعوں پر ”محاسن“ کے عنوان سے ان کے مضامین اور خوبیاں بیان کی گئی ہیں۔

احادیث اردو میں لکھ کر ساتھ قوسین میں ان کا عربی متن، تخریج اور درجہ (صحیح، مرسل، ضعیف) دیا گیا ہے۔ فقہی مسائل کا خاص اہتمام ہے — تقریباً چھ سو مقامات پر مسائل کا ذکر ہے — اور ائمہ کے اقوال نقل کیے گئے ہیں۔ جا بجا آیات سے حاصل ہونے والا سبق بھی لکھا گیا ہے۔

(یہ تعارف ادارہ نے فہرستِ کتب اور خود تفسیر کے متن کو دیکھ کر مرتب کیا ہے۔)