قرآن و حدیثEasy Quran Wa Hadees

The books Introductions Quran

ترجمہ و تفسیر فہم القرآن (مفتی طاہر مسعود)

نام : فہم القرآن

مترجم و مفسر : مفتی محمد طاہر مسعود (جامعہ مفتاح العلوم، سرگودھا)

سنِ اشاعت : 1443ھ—2022ء

زبان : اردو

ضخامت : ترجمہ 222,154 الفاظ، تفسیری حواشی 406,317 الفاظ

سافٹ ویئر میں شمولیت : ورژن 6.7

مختصر تعارف

کتاب کے آغاز میں (پہلی آیت کے تحت) مؤلف کا پیش لفظ اور مولانا خواجہ خان محمد (خانقاہ سراجیہ، کندیاں) کا مقدمہ درج ہے۔ پیش لفظ کے مطابق اس کام کا آغاز رمضان 1429ھ (ستمبر 2008ء) میں ہوا اور رمضان 1439ھ (جون 2018ء) میں مکمل ہوا؛ اس کے بعد کمپوزنگ، نظرِ ثانی اور طباعت میں تقریباً چار سال لگے۔

مؤلف نے مقصد یہ بتایا ہے کہ نئے اسلوب کی آسان اردو میں ایسا ترجمہ اور مختصر جامع تفسیر پیش کی جائے جس سے کم وقت رکھنے والے حضرات بھی قرآن کا مفہوم سمجھ سکیں، بالخصوص دینی مدارس، سکول، کالج اور یونیورسٹی کے طلبہ و اساتذہ۔

پیش لفظ اور مقدمہ کے مطابق خصوصیات یہ ہیں : ترجمہ معتبر اردو تراجم کو سامنے رکھ کر کیا گیا ہے؛ قرآن کے الفاظ سے زائد بات ترجمہ میں نہیں لائی گئی اور مراد قوسین میں واضح کی گئی ہے؛ حواشی مختصر ہیں، جہاں ترجمہ ہی سے آیت واضح ہو وہاں کچھ نہیں لکھا گیا اور تفصیل صرف وہاں ہے جہاں پس منظر جاننا ضروری ہے۔ سافٹ ویئر میں ہر سورت کے آغاز پر ”تعارفِ سورت“ بھی موجود ہے۔

(یہ تعارف ادارہ نے کتاب کے اپنے پیش لفظ، مقدمہ اور متن کو دیکھ کر مرتب کیا ہے۔)