قرآن و حدیثEasy Quran Wa Hadees

The books Introductions Quran

ترجمہ و تفسیر احسن الکلام

نام : تفسیر احسن الکلام (اردو ترجمہ)

مفسر : شیخ القرآن مولانا سید ابو زکریا عبدالسلام رستمی

مترجم : مولانا نصیب شاہ سلفی

اصل زبان : پشتو (اصل تفسیر نو جلدوں میں)

سنِ اشاعت (اردو) : 1442ھ—2021ء

ناشر : دار التفسیر، جامعہ عربیہ، کوہاٹ روڈ پشاور

ضخامت : ترجمہ 211,567 الفاظ، تفسیر 1,451,831 الفاظ

سافٹ ویئر میں شمولیت : ورژن 6.7

مختصر تعارف

کتاب کے آغاز میں (پہلی آیت کے تحت) عرضِ مترجم، تقاریظ، عرضِ ناشر اور مفسر کا مقدمہ درج ہے۔ مفسر نے مقدمہ میں لکھا ہے کہ اس تفسیر کا آغاز 1990ء میں مردان جیل میں ہوا، جہاں انہوں نے پشتو میں اسے املا کرانا شروع کیا اور سات ماہ کی قید میں سورہ یونس تک لکھوایا؛ رہائی کے بعد اسے مکمل کیا۔ مقدمہ پر تاریخ یکم شعبان 1420ھ درج ہے۔ اردو ترجمہ ان کے شاگرد مولانا نصیب شاہ سلفی نے کیا اور احادیث کی تخریج بھی انہی نے کی۔

مفسر نے مقدمہ میں اس تفسیر کی خصوصیات خود شمار کی ہیں، جن میں سے چند یہ ہیں :

1۔ ہر سورت کے آغاز میں اس کے دیگر نام، دوسری سورت سے ربط، سورت کا عنوان (مرکزی مضمون) اور مختصر خلاصہ؛ اور ہر باب کے شروع میں مفصل خلاصہ۔

2۔ ہر آیت کے شروع میں اس کا عنوان اور پچھلی آیت سے ربط۔

3۔ مفسرین کے اقوال اور ان میں سے راجح قول کی نشاندہی۔

4۔ شانِ نزول صرف وہاں جہاں اس کی ضرورت ہو۔

5۔ مشکل آیات کا مختصر حل، اور چند اہم مسائل پر مفصل بحث۔

مترجم نے ہر سورت کے آخر میں ”خصوصیات“ کے عنوان سے مفسر کی عربی کتاب ”توجیہ الناظرین“ سے اضافہ کیا ہے۔

تقاریظ لکھنے والوں میں مولانا عبدالعزیز نورستانی، مولانا عبداللہ ناصر رحمانی اور مولانا محمد افضل اثری شامل ہیں؛ عرضِ ناشر مفسر کے صاحبزادے سید عبدالبصیر کا ہے۔

(یہ تعارف ادارہ نے کتاب کے اپنے مقدمات کو دیکھ کر مرتب کیا ہے۔)