نام : ترجمہ و تفسیر تعلیم القرآن
مترجم و مفسر : ڈاکٹر محمد دین
سنِ اشاعت : 1436ھ—2015ء
زبان : اردو
ضخامت : ترجمہ 200,504 الفاظ، تفسیر 374,126 الفاظ
سافٹ ویئر میں شمولیت : ورژن 6.82
مختصر تعارف
ترجمہ ہر آیت کا الگ الگ درج ہے۔ تفسیر بھی آیت بہ آیت ہے اور مختصر ہے: آیت کا نمبر دے کر پہلے اس کا مطلب لکھا گیا ہے اور پھر چند جملوں میں وضاحت۔ سورت کے شروع میں اس کے نام اور ان کی وجہ بیان کی گئی ہے۔ کئی مقامات پر الفاظ کی لغوی و صرفی وضاحت (مادہ اور مصدر) بھی دی گئی ہے، اس لیے یہ کتاب قرآن فہمی کی تعلیم کے لیے موزوں ترتیب رکھتی ہے۔
نوٹ : اسی نام کی ایک اور تفسیر (تعلیم القرآن) بھی اس سافٹ ویئر میں شامل ہے؛ یہ اس سے الگ کتاب ہے۔
(یہ تعارف ادارہ نے سافٹ ویئر میں درج نام اور خود کتاب کے متن کو دیکھ کر مرتب کیا ہے۔)