گلدستہ تفاسیر
نام : حضرت مولانا عبدالقیوم مہاجر مدنی مدظلہ العالی
تصنیف : 1426ھ
عرض مرتب
یہ گلدستہ تفاسیر، جوخالصتا اللہ رب العزت کی رحمت ومدد اورعلماء کرام کی مشاورت اوردعاؤں سے مدینہ منورہ کی بابرکت فضاء مین ترتیب دیاگیا ہے امت مسلمہ کے لیے علوم قرآنی کی اشاعت کاایک حصہ ہے اس وقت امت مسلمہ کے سامنے اردو میں متعدد تفاسیر موجود ہیں، لیکن عصر حاضر کے ذوق کومدنظر رکھتے ہوئے اس بات کی ضرورت محسوس ہوئی کہ مستند اورمقبول عام تفاسیر کے خلاصہ جات ایک جگہ اختصار کالحاظ رکھتے ہوئے جمع کردیے جائیں۔ تاکہ ایک قاری کومتعدد روحانی باغات کی خوشبوئیں ایک ہی گلدستہ میں میسر ہوجائیں