نام : تفسیر لاہوری
مفسر : مولانا احمد علی لاہوری
سنِ اشاعت : 1436ھ—2015ء
زبان : اردو
ضخامت : 1,189,476 الفاظ
سافٹ ویئر میں شمولیت : ورژن 6.7
مختصر تعارف
اس تفسیر میں ہر سورت اور رکوع کے مضامین کا ”خلاصہ“ دیا گیا ہے اور ساتھ ”ماخذ“ کے عنوان سے وہ آیات بتائی گئی ہیں جن سے خلاصے کا ہر نکتہ لیا گیا ہے۔ آیات کا باہمی ربط اور تفصیل اس کے بعد آتی ہے۔ قرآن مجید کے مضامین کو تین بنیادی عقائد — توحید، رسالت اور مجازات (قیامت) — کے گرد سمجھایا گیا ہے۔ سورتوں کے نام اور ان کی وجہ، مکی اور مدنی تعلیم کا فرق اور احادیث کتاب اور نمبر کے حوالے کے ساتھ درج ہیں۔
مولانا احمد علی لاہوری کا ترجمہ اس سافٹ ویئر میں الگ سے شامل ہے اور ان کا تعارف اسی فہرست میں ”ترجمہ مولانا احمد علی لاہوری“ کے تحت موجود ہے۔
(یہ تعارف ادارہ نے فہرستِ کتب اور خود تفسیر کے متن کو دیکھ کر مرتب کیا ہے۔)