قرآن و حدیثEasy Quran Wa Hadees

The books Introductions Quran

ترجمہ مولانا احمد علی لاہوری

مولانا احمد علی لاہوری

پیدائش : 1887ء – وفات: 23 فروری 1962ء) دیو بندی عالم دین، مفسر قرآن تھے)۔

ولادت

آپ گجرانوالہ کے ٹاؤن گکھڑ منڈی کے نزدیک قصبہجلال میں 2 رمضان المبارک 1304ھ بمطابق 24 مئی 1887ء کو پیدا ہوئے۔

تعلیم

ابتدائی تعلیم اپنی والدہ محترمہ سے حاصل کی پھر مدرسہ دارالارشاد میں 6 سال تک علوم دینیہ کی تکمیل کی اور 1927ء میں آپ فارح التحصیل ہوئے۔

تدریس

فراغت کے بعد مدرسہ دارالارشاد میں مدرس مقرر ہوئے۔ تقریباً 3 سال تک تدریس میں مشغول رہے۔ پھر نواب شاہ کے ایک مدرسہ میں آگئے۔ اس کے بعد علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں بھی تدریس کے فرائض انجام دیتے رہے۔

تصانیف

آپ نے قرآن پاک کا رواں رواں اردو ترجمہ کیا۔ اس کے علاوہ 34 چھوٹے چھوٹے رسالے تالیف کیئے جن میں رسوم الاسلامیہ، اسلام میں نکاح بیوگان، ضرورۃ القرآن، اصلی حنفیت، رسول اللہﷺ کے وظائف، میراث میں شریعت، توحید مقبول، فوٹو کا شرعی فیصلہ، صد احادیث کا گلدستہ اور فلسفہ روزہ خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔

اہم کارنامے

آپ داستان تحریک آزادی ہند کے امین تھے، ہرملی مصیبت میں آپ نے قوم کا ساتھ دیا۔ قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں۔

تحریک ختم نبوت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

1931ء میں میکلیگن انجینئری کالج لاہور کے انگریز پرنسپل نے پیغمبر اسلامﷺ کے خلاف نازیبا کلمات استعمال کیے تو آپ نے اس کے خلاف آواز اٹھائی۔ اس سلسلہ میں آپ کو گرفتار کر لیا گیا۔

اسلام کی ترقی کے لیے انجمن خدام الدین کا قیام عمل میں لایا، نظامۃ المعارف القرنیہ کے نام پر علماء کرام اور جدید تعلیم یافتہ حضرات کی ایک مخلوط جماعت تیار کی جس کا مقصد حالات حاضرہ کے تقاضوں کے مطابق تنلیغی مشن چلانا تھا۔

وفات

مولانا احمد علی لاہوری نے 74 سال 9 ماہ (شمسی) کی عمر میں بروز جمعہ 2 رمضان 1381ھ/ 23 فروری 1962ء کو لاہور میں وفات پائی۔ آپ کی تدفین ہفتہ 24 فروری 1962ء کو میانی صاحب قبرستان، لاہور میں کی گئی۔