قرآن و حدیثEasy Quran Wa Hadees

The books Introductions Quran

ترجمہ موضح القرآن

موضح القرآن

شاہ عبد القادر دہلوی

شاہ عبد القادر دہلوی علوم الہیہ میں ممتاز علماء میں سے تھے۔

ولادت

شاہ عبد القادرکی ولادت 1753ء کو دہلی ہندوستان میں ہوئی آپ شاہ ولی اللہ دہلوی کے تیسرے صاحبزادے تھے۔

خاندان

ان کے والد شاہ ولی اللہ دہلوی کی وفات ان کے بچپن میں ہی ہو گئی تو اپنے برادر اکبر شاہ عبد العزیز دہلوی سے تحصیل علم کیا۔

نسب

شاہ عبدالقادر بن شاہ ولی اللہ بن عبدالرحیم بن وجیہ الدین شہید بن معظم بن منصور بن احمد بن محمود بن قوام الدین عرف قاضی قواذن بن قاضی قاسم بن کبیر عرف قاضی بدہا بن عبدالمالک بن قطب الدین بن کمال الدین بن شمس الدین المفتی عرف قاضی پر ان بن شیر ملک بن عطا ملک بن ابوالفتح ملک بن عمرو الحاکم بن عادل ملک بن فاروق بن جرجیس بن احمد بن محمد شہر یار بن عثمان بن ہامان بن ہمایوں بن قریش بن سلیمان بن عفان بن عبداللہ بن محمد بن عبداللہ بن عمر الخطاب۔

علم طریقت

شاہ عبد القادر نےشاہ عبد العدل دہلوی سے طریقت کی تعلیم پائی۔ درس و افادہ میں مشغول اور دہلی کی اکبر آبادی مسجد میں مقیم رہتے تھے۔ ان سے عبد الحي بڈھانوی، شاہ اسماعیل دہلوی، فضل حق خیر آبادی، شاہ اسحاق دہلوی اور بہت سے لوگوں نے استفادہ کیا۔

اولاد

شاہ عبد القادر کی صرف ایک بیٹی پیدا ہوئی اور اس کی شادی شاہ صاحب نے اپنے بھتیجے مولوی مصطفیٰ سے کی جس سے ایک بیٹی پیدا ہوئی جس کی شادی شاہ اسمعیل شہید سے ہوئی۔

تصنیفی کام

موضح القرآن نام سے قرآن مجید اُردو ترجمہ و تشریح کے ساتھ تحریر کیا، اسکے علاوہ کوئی قابل ذکر تصنیفی، تالیفی خدمات نہیں ہیں تاہم شاہ صاحب کو صرف اسی ایک خدمت نے زندہ جاوید کردیا ہے۔

وفات

شاہ عبدالقادر نے 63 سال کی عمر میں19 رجب 1230ھ بمطابق 1814ء کو دہلی میں وفات ہوئی۔ اپنے جد امجد شاہ عبدالرحیم کے پاس ہی دفن ہوئے۔[1] [2]

موضح القرآن

موضح القرآن اردو میں پہلا با محاورہ ترجمہ موضح القرآن (1790ء) میں لکھا گیا۔ اس کے مترجم شاہ عبدالقادر دہلوی بن شاہ ولی اللہ دہلوی ہیں

تعارف تفسیر و ترجمہ

شاہ عبدالقادر کا اردو ترجمہ " موضح القرآن " اپنی غیر معمولی خصوصیات کی وجہ سے بر صغیر کے مسلمانوں میں " الہامی ترجمہ " کے نام سے مشہور رہا ہے۔ اور حقیقت میں یہ قرآن کریم کا واحد ترجمہ ہے جو اردو میں پہلا با محاورہ ترجمہ ہونے کے ساتھ ساتھ قرآنی الفاظ کی ترتیب اور اس کے معانی و مفہوم سے حیرت انگیز طور پر قریب ہے۔ شاہ صاحب نے اس ترجمہ کی تکمیل میں تقریباً چالیس سال جو محنت شاقہ اٹھائی ہے وہ اہل علم سے پوشیدہ نہیں ہے۔ قرآن کریم کا یہ ترجمہ اردو زبان کا ایک قیمتی سرمایہ ہے۔ شیخ الہند نے اس ترجمہ میں متعدد خوبیوں کا تذکرہ کرنے کے بعد تحریر فرمایا ہے۔

" شاہ عبد القادر کا ترجمہ جیسے استعمال محاورات میں بےنظیر سمجھا جاتا ہے ویسے ہی باوجود پابندی محاورہ، قلت تغیر اور خفت تبدل میں بھی بےمثل ہے "۔ [1]

اس ترجمہ کے ساتھ شاہ صاحب نے مختصر حواشی بھی تحریر فرمائے ہیں جو اپنی مثال آپ ہیں۔

یہ ترجمہ لا تعداد مرتبہ مستقل بھی طبع ہوا اور متعدد مفسرین نے اپنی تفسیر کے اوپر ترجمہ قرآنی کے لیے اسی کا انتخاب کیا