نام : جامع خلاصہ — رکوع بہ رکوع
مرتب : بدر الاسلام قاسمی
سنِ اشاعت : 1445ھ—2024ء
زبان : اردو
ضخامت : 132,676 الفاظ
سافٹ ویئر میں شمولیت : ورژن 6.8
مختصر تعارف
اس کتاب میں پورے قرآن مجید کا خلاصہ رکوع بہ رکوع دیا گیا ہے۔ ہر سورت کے شروع میں اس کا تعارف ہے، پھر ہر رکوع کی آیات کا نمبر دے کر (مثلاً ”آیت 1 تا 7“) ان کا خلاصہ چند سطروں میں لکھا گیا ہے، اور جہاں ضرورت ہو ”اہم مسائل“ کے عنوان سے متعلقہ مسائل درج کیے گئے ہیں۔ مرتب نے جہاں دوسری کتابوں سے لیا ہے وہاں ان کا نام لکھ دیا ہے، جیسے سورہ فاتحہ کا تعارف ”توضیح القرآن“ سے۔
عبارت ہر رکوع کی پہلی آیت کے سامنے درج ہے (670 مقامات)۔ تراویح یا روزانہ تلاوت کے ساتھ خلاصہ دیکھنے کے لیے یہ مختصر کتاب موزوں ہے۔
(یہ تعارف ادارہ نے فہرستِ کتب اور خود کتاب کے متن کو دیکھ کر مرتب کیا ہے۔)