قرآن و حدیثEasy Quran Wa Hadees

The books Introductions Quran

تفسیر تسہیل القرآن

نام تفسیر : تفسیر تسہیل القرآن

مترجم و مفسر : حضرت مولانا مولوی فیروز الدین خان (رح)

ناشر : فیروز سنز

زیر نظر نسخہ : شائع شدہ : 2013 ۔ 1434

تفسیر کا مختصر تعارف

1 ۔ تفسیر ہذا میں مستند و جید علمائے اہل سنت والجماعت کے مشورہ و اعانت سے تمام قدیم و جدید تراجم کے مد نظر حضرت شاہ عبدالقادر دہلوی کے لفظی ترجمہ کو موجودہ زبان و مذاق اردو کا بہترین لباس پہنایا گیا ہے۔

2 ۔ عام متداول اور مشہور تفاسیر عربی و اردو کے مطالب و معانی کو پیش نظر رکھتے ہوئے ہر صفحہ کے حاشیہ پر ایک تفسیری بامحاورہ ترجمہ " تسہیل القرآن " کے نام سے دیا گیا ہے۔ جسے صحیح طور پر تفسیر موضح القرآن کا لب لباب کہا جاسکتا ہے۔