نام : تفسیر تلخیص البیان
مفسر : مولانا محمد زاہد انور
سنِ اشاعت : 1443ھ—2022ء
زبان : اردو
ضخامت : 283,425 الفاظ
سافٹ ویئر میں شمولیت : ورژن 6.8
مختصر تعارف
جیسا کہ نام سے ظاہر ہے یہ مضامینِ قرآن کی تلخیص ہے۔ ہر سورت کے شروع میں ”زیرِ مطالعہ“ کے عنوان سے سورت کا مجموعی تعارف مضمون کی صورت میں دیا گیا ہے، پھر آیات کے مجموعوں پر ان کے نمبر کے ساتھ ایک سطر کا عنوان قائم کیا گیا ہے، مثلاً ”(١ تا ٢) بیان حمد باری تعالیٰ بذریعہ صفات خاصہ“۔ مشکل الفاظ کے معنی ساتھ ہی قوسین میں لکھ دیے گئے ہیں اور بات روزمرہ کی مثالوں سے سمجھائی گئی ہے۔ احادیث کتاب کے نام کے ساتھ اور دوسری تفاسیر کے اقتباسات حوالے کے ساتھ نقل کیے گئے ہیں۔
(یہ تعارف ادارہ نے فہرستِ کتب اور خود تفسیر کے متن کو دیکھ کر مرتب کیا ہے۔)