قرآن و حدیثEasy Quran Wa Hadees

The books Introductions Quran

ترجمہ درس کلام اللہ (غیر منقوط)

نام : ترجمہ درسِ کلام اللہ

مترجم : ڈاکٹر محمد طاہر مصطفیٰ

سنِ اشاعت : 1442ھ—2021ء

زبان : اردو

ضخامت : 253,754 الفاظ

سافٹ ویئر میں شمولیت : ورژن 6.7

مختصر تعارف

اس ترجمہ کی نمایاں خصوصیت یہ ہے کہ یہ غیر منقوط ہے، یعنی اس کی عبارت ایسے الفاظ سے ترتیب دی گئی ہے جن میں نقطے والے حروف نہیں آتے۔ مثلاً بسم اللہ کا ترجمہ ”اللہ کے اسم سے رحم والا اور لا محدود رحم والا ہے“ اور سورہ فاتحہ کی پہلی آیت کا ترجمہ ”ہر طرح کی حمد اللہ ہی کے واسطے کہ وہ مولا ہے کل عوالم کا“ کیا گیا ہے۔

ہر آیت کا ترجمہ الگ الگ درج ہے اور پورے قرآن مجید پر مشتمل ہے۔ کئی مقامات پر ترجمہ کے ساتھ قوسین میں نمبر دے کر مختصر وضاحت بھی دی گئی ہے۔

اسی مترجم کا عام (منقوط) اردو ترجمہ بھی اس سافٹ ویئر میں ”ترجمہ اردو (ڈاکٹر محمد طاہر مصطفیٰ)“ کے نام سے شامل ہے۔

(یہ تعارف ادارہ نے فہرستِ کتب اور خود ترجمہ کے متن کو دیکھ کر مرتب کیا ہے۔)