معارف القرآن ۔ ادریس کاندھلوی
شیخ التفسیر والحدیث مولانا محمد ادریس کاندھلوی معارف القرآن اور سیرت مصطفی کے مصنف ہیں۔
ولادت
آپ 12 ربیع الثانی 1317ھ بمطابق20 اگست 1899ء میں بھوپال میں پیدا ہوئے۔ آپ کاآبائی وطن کاندھلہ تھا۔ آپ کے والد کا نام مولانا حافظ محمد اسماعیل کاندھلوی تھا، جو صاحب نسبت بزرگ تھے اور حاجی امداداللہ مہاجر مکی کے مرید تھےاور محکمہ جنگلات میں افسر کا کام کرتے تھے۔(علم تفسیر اور اس کا ارتقا، ص:290) آپ کا سلسلہ نسب حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ سے جا ملتا ہے۔
تعلیم
آپ نے کاندھلہ میں قرآن مجید حفظ کیا۔ پر دینی تعلیم کے لیے مدرسہ اشرفیہ تھانہ بھون میں داخل ہوئے اور درس نظامی کی ابتدائی کتابیں حکیم الامت حضرت مولانااشرف علی تھانوی ؒسے پڑھیں۔ پھر مدرسہ مظاہر علوم سہارنپور میں تفسیر میں تفسیر و حدیث، فقہ کلام، منطق و فلسفہ اور دیگر علوم دینیہ کی تکمیل کی۔ 19 برس کی عمر میں تمام علوم و فنون کی تعلیم سے فراغت حاصل کی۔ لیکن پھر دار العلوم دیوبند تشریف لے گئے اور دوبارہ دورہ حدیث سے کیا۔
مشہور اساتذہ
علمائے دین خلیل احمد سہارنپوری، حافظ عبد اللطیف، مولانا ثابت علی، اشرف علی تھانوی، علامہ انور شاہ کشمیری علامہ شبیر احمد عثمانی، عزیز الرحمٰن عثمانی، میاں اصغر حسین دیوبندی، آپ کے اساتذہ ہیں۔
تدریس
فراغت کے بعد 1921ء میں مفتی کفایت اللہ دہلوی کےمدرسہ امینیہ دہلی میں ایک سال مدرس رہے۔ پھر دار العلوم دیوبند سے وابستہ ہوئے اور تقریباً 9 برس تک درس و تدریس دیتے رہے۔ پھر حیدرآباد، دکن میں تشریف لے گئے جہاں 9 برس تک قیام فرمایا۔ 1939ءمیںدوبارہدارالعلوم میں شیخ التفسیرکے طور ر تعینات ہوئے اور یہاں بیضاوی، تفسیر ابن کثیر سنن ابی داود اور طحاوی کی مشکل الآثار ڑھائیں ۔ آپ دو قومی نظریہ کے زبردست حامی تھے ۔ پھر1949ء میں پاکستان تشریف لائے اور 2 برس جامعہ عباسیہ بہاولپور میں شیخ الجامعہ کی حیثیت سے قیام فرمایا۔ پھر لاہور میں جامعہ اشرفیہ میں شیخ الحدیث کے عہدہ پر فائز ہوئے اورتادم زندگی اسی سے وابستہ رہے۔
بیعت و اجازت
آپ کو روحانی سلسہ اشرف علی تھانوی سے منسلک تھا۔
تصانیف
آپ کے قلم سے سینکڑون تالیفات منصئہ شہود پر آئیں، جن میں تفسیر معارف القرآن، التعلیق الصبیح علی مشکوۃ المصابیح (عربی) ، سرت مصطفیٰﷺ، الفتح السماوی بتوضیح تفسیر البیضاوی، عقائد اسلام، علم الکلام، خلافت راشدہ، ختم نبوت، حجیت حدیث، تحفۃ القاری بحل مشکلات البخاری وغیرہ علمی شاہکار ہیں۔
اہم کارنامے
آپ نے کراچی سے خیبر تک تبلیغی دورے کیے اور اعلائے کلمہ الحق بلند کیا۔ لاکھوں مسلمانوں کی اصلاح فرمائی۔
آخری دم تک پاکستان میں نطام اسلام کے نفاذ کے لیے کوشاں رہے۔
تحریک ختم نبوتﷺ میں بھر پور ھصہ لیا اور تحریر و تقریر کے ذریعہ قادیانیت کی تردید کرتے رہے۔
وفات
8رجب المرجب 1394ھ بمطابق28 جولائی 1974ء کو اپنے خالق حقیقی سے جاملے[1]آپ کی نماز جنازہ آپ کے بیٹے مولانا محمد مالک کاندھلوی نے پڑھائ