1. ترجمہ قرآن شاہ رفیع الدین محدث دہلوی
قرآن مجید کا، بزبان اردو، سب سے پہلا باقاعدہ لفظی ترجمہ۔
جو حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی کے فرزند شاہ رفیع الدین محدث دہلوی (رح) نے فرمایا۔
یہ ترجمہ تقریبا 1776 ء بمطابق 1190 ھ۔ میں لکھا گیا۔
یہ ترجمہ کئی بار علیحدہ اور مختصر تفاسیر کے ساتھ شائع ہوا۔ 1920 ء میں ترجمہ ہذا تفسیر اشرف الحواشی کے ساتھ شائع ہوا۔ مذکورہ سوفٹ وئیر میں وہی ترجمہ شامل کیا گیا ہے۔