قصص القرآن
مجاہد ملت مولانا حفظ الرحمٰن سیوہاروی
جمعیۃ علماء ہند کے ناظم اعلیٰ
تحریک آزادی کے عظیم لیڈر
مسلمانانِ ہند وستان کی جان و مال، عزت و آبرو کی حفاظت کرنے والے مجاہد رہنما
پیدائش وفات
۱۹۰۱ء ۱۹۶۲ء
ولادت اورتعلیم
مولانا حفظ الرحمن سیوہارویؒ ۱۳۱۸ھ/۱۹۰۱ میں اپنے وطن سیوہارہ ضلع بجنور کے ایک زمیندار گھرانے میں پیدا ہوئے آپ کے والد شمس الدین صاحب بھوپال اور پھر بیکانیر کی ریاستوں میں اسسٹنٹ انجنیئرکے عہدے پر فائز تھے زیادہ تر تعلیم سیوہارہ کے مدرسہ فیض عام ار مدرسہ شاہی مراد آباد میں ہوئی ۱۳۴۱ھ کو دارالعلوم دیوبند میں داخل ہوئے ۱۳۴۲ میں دورہ حدیث سے فراغت حاصل کی درس وتدریس دارالعلوم کی جانب سے آپ کو مدراس کے ایک مدرسہ میں تدریس کے لئے بھیجا گیا ایک سال تدریس میں گذارا ساتھ ہی تصنیف و تالیف کا کام بھی شروع کیا اسی زمانہ میں حجاز مقدس حج کے لئے تشریف لے گئے واپسی پر دارالعلوم دیوبند میں درس و تدریس شروع کی بعدازاں حضرت علامہ انور شاہ کشمیر ی کے ساتھ جامعہ اسلامیہ ڈابھیل سے وابستہ ہوگئے پانچ سال وہاںدرس و تدریس میں مشغول رہے ۱۳۵۲/۱۹۳۷ میں جب دہلی میں ندوۃ المصفنین کا قیام عمل میں آیا تو آپ اپنے دیرینہ رفیق حضرت مولانا مفتی عتیق الرحمن عثمانی کے ساتھ دہلی چلے آئے۔ یہاں آپ نے گراں قدر خدمات انجام دیں۔ اسلام کا اقتصادی نظام، اخلاق اور فلسفہ اخلاق، اور قصص القرآن جیسی بلندپائی اور محققانہ کتابیں نصنیف فر مائیں اس سے قبل ڈسٹرکٹ جیل میں سیرۃ نبوی پر بلاغ مبین لکھ چکے تھے۔
بیماری اور وفات
غیر معمولی مصروفیات کی وجہ سے آپ کو کینسر کا مرض لاحق ہوگیا ہندوستان میں علاج کرایا گیا مگر مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی بالآخر آپ کو علاج کے لئے امریکہ لے جایا گیا۔ وہاں ڈھائی مہینہ علاج کے بعد واپس تشریف لائے اور یکم ربیع الاول ۱۲؍ اگست ۱۹۶۲ کو ملت اسلامیہ کا جانباز مجاہد اپنے رب کے حضور حاضر ہوگیا نئی دہلی مشہور شاہ ولی اللہ کے قبرستان مہندیوں میں ابدی نیند سوگیا آپ بہت سارے دینی مدارس اسکولوں اور کالجوں کے سرپرست تھے مسلم یونیورسٹی علی گڑھ کی ایگزیکٹیوں کونسل اور کورٹ کے ممبر دارالعلوم دیوبند کی شوری کے رکن اور بھارتی پارلیمنٹ کے ممبر تھے۔