قرآن و حدیثEasy Quran Wa Hadees

The books Introductions Quran

تفسیر عام فہم درس قرآن (مولانا غیاث احمد رشادی)

نام : عام فہم درسِ قرآن

مؤلف : مولانا غیاث احمد رشادی (بھارت)

سنِ اشاعت : 1441ھ—2020ء

زبان : اردو

ضخامت : 2,445,122 الفاظ

سافٹ ویئر میں شمولیت : ورژن 6.82

مختصر تعارف

کتاب کے آغاز میں (پہلی آیت کے تحت) ”عرضِ مؤلف“ درج ہے۔ اس کے مطابق یہ ان روزانہ دروس کی تحریری صورت ہے جو مؤلف نے 2017ء سے ویڈیو کی شکل میں شروع کیے، تاکہ گھروں میں روزانہ ایک درس پڑھا جائے اور ائمہ مساجد نمازِ فجر یا عصر کے بعد ایک درس سنا سکیں۔

مؤلف نے اس کی خصوصیات خود شمار کی ہیں : ہر درس میں ایک، دو یا تین آیات؛ ہر لفظ کا لفظی ترجمہ اور پھر رواں ترجمہ؛ آیات میں بیان ہونے والی باتیں نمبر وار؛ آسان الفاظ اور سادہ زبان؛ علمی باریکیوں اور اختلافی مباحث سے گریز؛ اسی مضمون کی ایک دو آیات کا اضافہ ترجمہ اور حوالے کے ساتھ؛ اور درس کے آخر میں آیات سے ملنے والے سبق کی نشاندہی۔

سافٹ ویئر میں ہر درس اپنی پہلی آیت کے سامنے درج ہے (تقریباً 2,500 دروس)۔

(یہ تعارف ادارہ نے کتاب کے اپنے ”عرضِ مؤلف“ اور متن کو دیکھ کر مرتب کیا ہے۔)