نام : معارف النزول
مؤلف : اخلاق الرحمن قاسمی
سنِ اشاعت : 1441ھ—2020ء
زبان : اردو
ضخامت : 349,016 الفاظ
سافٹ ویئر میں شمولیت : ورژن 6.8
مختصر تعارف
اس کتاب کا موضوع سورتوں اور آیات کا نزول ہے: کون سی سورت کہاں اور کب نازل ہوئی اور کون سی آیت کس موقع پر اتری۔ ہر سورت کے آغاز میں ”نزول“ کے عنوان سے بتایا گیا ہے کہ سورت مکی ہے یا مدنی، اور جہاں مفسرین کا اختلاف ہے وہاں مختلف اقوال نقل کر کے دلائل کے ساتھ ایک کو ترجیح دی گئی ہے۔ روایات اردو میں، اہم الفاظ عربی میں اور ماخذ کا حوالہ صفحہ نمبر کے ساتھ دیا گیا ہے۔
یہ آیات کا ترجمہ یا مسلسل تفسیر نہیں؛ عبارت صرف ان آیات کے سامنے ہے جن کے نزول کے بارے میں کچھ منقول ہے (سافٹ ویئر میں 585 مقامات، جن میں سے اکثر میں شانِ نزول کا بیان ہے)۔
(یہ تعارف ادارہ نے فہرستِ کتب اور خود کتاب کے متن کو دیکھ کر مرتب کیا ہے۔)