قرآن و حدیثEasy Quran Wa Hadees

The books Introductions Quran

تفسیر درس قرآن (قاضی زاہد الحسینی)

نام : درسِ قرآن

مفسر : قاضی زاہد الحسینی

سنِ اشاعت : 1442ھ—2021ء

زبان : اردو

ضخامت : 2,530,362 الفاظ

سافٹ ویئر میں شمولیت : ورژن 6.7

مختصر تعارف

یہ دروسِ قرآن کا مجموعہ ہے جو سال بہ سال اور درس بہ درس مرتب ہے۔ پہلے درس پر تاریخِ انعقاد رجب و شعبان 1384ھ (نومبر، دسمبر 1964ء) درج ہے۔ ہر درس سے پہلے اس کا اجمالی خلاصہ نکات کی صورت میں دیا گیا ہے اور پھر درس کا متن آتا ہے۔ انداز خطابی اور عام فہم ہے، روزمرہ کی مثالوں سے بات سمجھائی گئی ہے، اور آیات و احادیث اور دوسری کتابوں کے حوالے عبارت کے اندر قوسین میں دیے گئے ہیں۔

چونکہ ہر درس کئی آیات پر مشتمل ہے، سافٹ ویئر میں اس کی عبارت ہر آیت کے بجائے 336 مقامات پر درج ہے اور ہر مقام پر پورا درس پڑھا جا سکتا ہے۔

(یہ تعارف ادارہ نے فہرستِ کتب اور خود کتاب کے متن کو دیکھ کر مرتب کیا ہے۔)