Blog

تفسیر مظہر القرآن

ترجمہ و تفسیر مظہر القرآن
نام : تفسیر مظہر القرآن
مترجم و مفسر : شیخ الاسلام مفتی اعظم ہند شاہ محمد مظہر اللہ دہلوی قدس سرہ العزیز
ناشر : محمد حفیظ البرکات شاہ۔ ضیاء القرآن پبلی کیشنز۔ لاہور۔
اس تفسیر کا مختصر تعارف اور پس منظر یہ ہے کہ :
برصغیر پاک وہند میں سب سے پہلے قرآن کا ترجمہ حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی (رح) نے 1737 ء میں مسلمانوں کے اندر قرآن فہمی کا جذبہ پیدا کرنے اور انہیں اس کا شعور بخشنے کے لیے آسان فارسی میں کیا،
پھر بر صغیر پاک وہند میں قرآن مجید کے اس پہلے فارسی ترجمے کا اردو ترجمہ کرنے کی سعادت مفتی اعطم ہند شاہ محمد مظہر اللہ دہلوی (رح) کے حصہ میں آئی۔ آپ نے نہ صرف شاہ ولی اللہ محدث دہلوی (رح) کے فارسی ترجمہ کا اردو ترجمہ کیا بلکہ اس پر تفسیری حواشی بھی تحریر فرمائے جو آپ کے علم، فکر کا نتیجہ اور مطالعہ و تجربہ کا نچوڑ ہیں۔ جو ہر طبقہ کے لیے ہر لحاظ سے مفید ہیں۔ ، خصوصاً عقائد کی اصلاح کا اس میں بہت خیال رکھا گیا ہے۔ اسی ترجمہ اور تفسیری حواشی کو بعد میں ” مظہر القرآن ” کے نام سے شائع کیا گیا ۔ اور استفادہ عام کی خاطر ہم نے اسے سوفٹ وئیر ایزی قرآن و حدیث میں شامل کیا۔

Posted in: قرآن مجید

Leave a Comment (0) →

Leave a Comment

You must be logged in to post a comment.