Blog

تفسیر مدارک

تفسیر مدارک (مدارک التنزیل و حقائق التاویل)
مصنف : ابو البرکات عبداللہ ابو احمد بن محمود النسفی
مترجم : استاذ التفسیر والحدیث مولانا شمس الدین مد ظلہ
ناشر : مکتبۃ العلم۔ اشاعت 2012
” مدارک التنزیل “ علامہ ابوالبرکات عبداللہ بن احمد نسفی کی تفسیر ہے، یہ تفسیر نہایت عمدہ ہے، جامعیت اور پیرایۂ بیان کی دلکشی میں منفرد ہے، اس میں گمراہ فرقوں کے عقائد باطلہ کی بھی بھرپور تردید کی گئی ہے، حافظ ابن کثیر (رح) کی تفسیر کی طرح اسرائیلیات سے بالکل پاک ہے، اہلِ علم نے ہمیشہ اسے پذیرائی بخشی ہے، پہلے ہندوپاک کے مدارس میں داخل نصاب تھی، اس کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ اس میں فقہی مسائل ودلائل حنفی نقطئہ نظر سے بیان ہوئے ہیں۔ یہ فقہ حنفی کی مشہور تفسیر ہے ۔
تفسیر میں درج ذیل خصوصیات ہیں :
الفاظ قرآنی کی لغوی اور شرعی تشریح :
ہر آیت کے بارے میں قراء کے اقوال
عربی ضرب الامثال کا جا بجا ذکر
ملحدین کے اعتراضات کے مدلل جواب
اس میں ترجمہ مشہور مفسر قرآن حضرت مولانا مفتی محمد عاشق الہی صاحب کا لگایا گیا ہے جو کہ عام فہم اور آسان ترجمہ ہے۔

Posted in: قرآن مجید

Leave a Comment (0) →

Leave a Comment

You must be logged in to post a comment.