Blog

تفسیر فوائد القرآن

فوائد القرآن
نام تفسیر : فوائد القرآن (3 جلد)
ترجمہ : حضرت مولانا عاشق الہی میرٹھی
مؤلف : حضرت مولانا عبدالقیوم مہاجر مدنی مدظلہ
ناشر : ادارہ تالیفات اشرفیہ : چوک فوارہ ملتان پاکستان
سوفٹ وئیرہ میں شامل نسخہ : شائع شدہ رمضان المبارک 1430 ھ
مختصر تعارف :
1 ۔ تفسیر ھذا در اصل متعدد تفاسیر سے منتخب افادات کا مجموعہ ہے : اس کی تالیف میں متعدد تفاسیر سے مواد لیا گیا ہے جن میں تفسیر ابن کثیر، تفسیر مظہری، تفسیر عثمانی، ہر دو معارف القرآن، تسہیل بیان القرآن، درس قرآن، گلدستہ تفاسیر، توضیح القرآن کے نام سر فہرست ہیں ان کے علاوہ دیگر تفاسیر بھی مد نظر رکھی گئیں
2 ۔ مصنف نے جا بجا ایسے مستند واقعات بھی تفسیری فوائد میں شامل کردئیے ہیں جن سے آیات قرآن کی تفسیر پر بھی روشنی پڑتی ہے اور قرآن کے ساتھ ذوق و شوق اور والہانہ تعلق بھبی آشکارہ ہوتا ہے۔
3 ۔ ہر سورة کے شروع میں ایسا جامع تعارف بھی دیدیا گیا ہے جس کے تناظر میں مکمل سورت کے مضامین کے تفہیم نہایت سہل ہوگئی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ہر رکوع کے اختتام پر مختصر عام فہم خلاصہ بھی دیدیا گیا ہے۔ تاکہ مکمل رکوع میں بیان فرمودہ مضامین و موضوعات چند حروف میں سامنے آجائیں ہر رکوع کا یہ خلاصہ بھی مستند تفاسیر کو سامنے رکھ کر تیار کیا گیا ہے۔
4 ۔ رزمرہ کے مسائل کے بارے میں قرآن ہماری کیا رہنمائی کرتا ہے ؟ اس کے لیے تفسیر معارف القرآن کے مسائل بھی حسب موقع دیدئیے گئے ہیں۔
5 ۔ ہر تفسیری فائدہ با حوالہ دیا گیا ہے۔ تاہم جہاں حوالہ نہ ایسے تفسیری فوائد اکثر تسہیل بیان القرآن سے لیے گئے ہیں۔
6 ۔ قرآن کریم کے موجودہ تراجم میں سے حضرت مولانا عاشق الہی میرٹھی (رح) کی تفسیر میرٹھی اپنے آسان ترین ترجمہ اور مختصر تفسیر کے حوالہ سے مسلم ہے لیکن عرصہ دراز سے نایاب ہے۔ فوائد القرآن میں مکمل ترجمہ تفسیر مولانا عاشق الہی میرٹھی ہی کا شامل کیا گیا ہے۔

Posted in: قرآن مجید

Leave a Comment (0) →

Leave a Comment

You must be logged in to post a comment.