Blog

تفسیر تیسیر الرحمن لبیان القرآن

1. تیسیر الرحمن لبیان القرآن
نام : تیسیر الرحمن لبیان القرآن
مترجم و مفسر : محمد لقمان سلفی
ناشر : علامہ ابن باز سٹڈیز سنٹر۔ دار الداعی
زیر نظر نسخہ : اشاعت اول۔ 1422 ۔ 2001
تفسیر کی خصوصیات :
مصنف رقمطراز ہیں :
1 ۔ میں نے اپنی اس تفسیر میں سب سے زیادہ اس بات کا لحاظ رکھا ہے کہ اس کی عبارت زیادہ سے زیادہ عام فہم اور آسان رہے۔
2 ۔ یہ خالص سلفی تفسیر ہے جس میں اس بات کا التزام کیا گیا ہے کہ قرآن کی تفسیر قرآنی آیات۔ احادیث رسول اور آثار صحابہ سے کی جائے۔
3 ۔ قرآن مجید کی بنیادی تعلیم عقائد اور ایمان کو ایسے قطعی دلائل کے ساتھ بیان کیا گیا ہے کہ آدمی شرک و بدعات سے پوری طرح آگاہ اور متنفر ہوجاتا ہے۔ آباء پرستی، ائمہ پرستی، پیر پرستی مشائخ پرستی کی تردید میں بڑی محنت کی ہے۔
4 ۔ میں نے بنیادی مراجع اور مصادر کے انتخاب میں بہت ہی احتیاط سے کام لیا ہے۔ جن تفسیروں سے بلا واسطہ استفادہ کیا ہے وہ مندرجہ ذیل ہیں
تفسیر القرآن العظیم حافظ ابن کثیر۔ الجامع لاحکام القرآن، قرطبی۔ فتح القدیر ، امام شوکانی۔ الضوء المنیر، حافظ ابن قیم۔ فتح البیان، نواب صدیق حسن خان۔ محاسن التنزیل، علامہ جمال الدین قاسمی۔ تیسیر الکریم الرحمن، علامہ عبدالرحمن سعدی۔ ایسر التفاسیر، شیخ ابوبکر جزائری۔
5 ۔ ترجمہ کی تیاری میں میں نے اپنی تیار کردہ تفسیر کو ہر وقت سامنے رکھا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مختلف مقامات پر میں نے قدیم بزرگان ہند و پاک کی روش سے ہٹ کر ترجمہ کا اسلوب اختیار کیا ہے، لیکن کسی حال میں بھی جمہور مفسرین کی رائے سے اختلاف کرتے ہوئے شذوذ کی راہ نہیں اختیار کی ہے۔
6 ۔ میں نے ترجمہ کرتے وقت اس بات کا خصوصی لحاظ رکھا ہے کہ ہر آیت کا ترجمہ الگ ہو ۔ لیکن ترجمہ بہرحال بامحاورہ اور تشریحی ہو، تاکہ اگر کوئی شخص صرف ترجمہ ہی پڑھنا چاہے تو وہ تسلسل کے ساتھ قرآن کریم کے بنیادی مقاصد و مضامین سمجھتا جائے۔

Posted in: قرآن مجید

Leave a Comment (0) →

Leave a Comment

You must be logged in to post a comment.