Blog

تفسیر امداد الکرم

نام : امداد الکرم
مصنف : محمد امداد حسین پیرزادہ
ناشر : ٍ الکرم پبلی کیشنز، یو کے
ایڈیشن : 2013
یہ قرآن مجید کی آسان اور عام فہم تفسیر ہے۔ جس کے مصنف محمد امداد حسین پیرزادہ ہیں۔
محمد امداد حسین 12 اپریل 1946 میں، جھنگ میں پیدا ہوئے۔ آپ قرآن و سنت کے عالم، ادیب اور اسلامک سٹڈیز میں ایم۔ اے ہیں۔ مشہور عالم جسٹس شیخ کرم شاہ الازہری کے خلیفۂ مجاز ہیں ۔ آپ جامعہ الکرم کے مہتما ، الکرم سیکنڈری سکول کے پر نسپل ، الکرم ٹرسٹ کے ڈائریکٹر، الکرم پبلیکیشنز کے ڈائریکٹر اور بانی ہیں ۔ آپ نے مختلف اسلامی موضوعات پر اردو اور انگلش میں کئی مفید کتابیں تصنیف کی ہیں۔
آپ کی ایک اہم تصنیف ، تفسیر امداد الکرم ہے ۔ جو ایزی قرآن و حدیث میں شامل کی گئی ہے۔ آسان اور سلیس اردو میں ترجمہ اور تفسیر لکھی گئی ہے ۔ اس تفسیر کو لکھتے ہوئے مصنف نے متعدد تفاسیر اور احادیث کی کتب کو مد نظر رکھا ہے ۔

Posted in: قرآن مجید

Leave a Comment (0) →

Leave a Comment

You must be logged in to post a comment.