Blog

تفسیر اشرفی

سید التفاسیر ، تفسیر اشرفی
نام : ترجمہ معارف القرآن سید التفاسیر المعروف بہ تفسیر اشرفی
ترجمہ : محدث اعظم ہند، حضرت علامہ سید محمد اشرف جیلانی قدس سرہ
مفسر اول : محدث اعظم ہند، حضرت علامہ سید محمد اشرف جیلانی قدس سرہ
مفسر دوم : شیخ الاسلام حضرت علامہ سید محمد مدنی اشرفی جیلانی مدظلہ
ناشر : ضیاء القرآن پبلی کیشنز۔
زیر نظر نسخہ : اشاعت اول : اکتوبر 2012
تفسیر کا مختصر تعارف و امتیازی خصوصیات :
1 ۔ زیر نظر تفسیر، سلیس اردو زبان میں اپنے طرز کی منفرد تفسیر ہے : اس کے مترجم اور پارہ اول کے مفسرحضرت علامہ سید محمد اشرف جیلانی قدس سرہ ہیں۔ اور باقی 29 پاروں کی تفسیر کا کام ان کے فرزند حضرت علامہ سید محمد مدنی اشرفی جیلانی مدظلہ نے سرانجام دیا ہے۔
2 ۔ تفسیر کی سب سے اہم اور دلچسپ خصوصیت یہ ہے کہ اس کا ترجمہ اور تفسیر نہایت سلیس اور آسان اردو میں ہے اور ترجمہ کو تفسیر میں اس طرح پرو دویا گیا ہے کہ شروع سے آخر ہر سطر اور ہر لفظ ایک دوسرے سے مربوط ہے۔ جس کے باعث ترجمہ اور آیات کا ربط سمجھنے میں دقت نہیں ہوتی۔ اس لحاظ سے یہ تفسیر واقعی ایک اہم اور منفرد تفسیر ہے ، کیونکہ اردو میں تفاسیر تو بہت ساری ہیں مگر اس ان اور سلیس تفاسیر اور تراجم آٹے میں نمک کے برابر ہیں۔ مزید آسانی سے سمجھنے کے لیے ہم کہہ سکتے ہیں کہ جس طرح عربی میں جلالین ہے اسی طرز پر اردو میں یہ تفسیر لکھی گئی ہے۔
اس کے علاوہ مصنف د یباچہ میں رقمطراز ہیں :
اس تفسیری حاشیہ نگاری میں میں نے مندرجہ ذیل باتوں کا لحاظ کر رکھا ہے :
3 ۔ کہیں کہیں معتبر تفاسیر کا خلاصہ پیش کیا ہے اور کہیں کہیں اسکا پورا اقتباس من و عن نقل کردیا ہے۔ الغرض۔ اس میں جو کچھ ہے وہ کسی نہ کسی تفسیر سے ماخوذ ہے۔
4 ۔ فقہی، کلامی اور فنی بحثوں کو نہیں چھیڑا۔ اس لیے کہ بنیادی طور پر یہ کاوش ان کے لیے ہے جو ارباب فضیلت نہیں ہیں۔ بلکہ۔ متوسط درجے کی علمی صلاحیت رکھتے ہیں۔ یا ۔ بالکل ہی علم نہیں رکھتے۔
5 ۔ اختلافی احکام و مسائل میں حنفی فقہ کو سامنے رکھ کر وضاحت کی گئی ہے۔ دلائل و براہین سے حتی الامکان گریز کیا گیا ہے۔
6 ۔ مقصد صرف قرآن کریم کی تفہیم ہے۔ لہذا۔ اس قدر اختصار نہیں کہ بات واضح نہ ہوسکے اور اس درجہ تفصیل نہیں کہ آیات کو سمجھنے کے تعلق سے جسکی ضرورت نہیں۔
المختصر۔ میرا یہ تفسیری حاشیہ در اصل معتبر کتب تفاسیر کا میرا حاصل مطالعہ ہے، جس کے گہر ہائے آبدار کو میں نے مخدوم المت قدس سرہ کے اسلوب نگارش کی پیروی کرتے ہوئے ترجمہ معارف القرآن کی لڑیوں میں پرودیا ہے۔ بس صرف یہ پرودینے والا عمل میرا ہے۔ باقی اس میں جو کچھ وہ سب جلیل القدر مفسرین کی تحقیقات و ارشادات ہیں۔

Posted in: قرآن مجید

Leave a Comment (0) →

Leave a Comment

You must be logged in to post a comment.